ویب ڈیسک: جمعیت علما اسلام کے امیر اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں اسرائیل کے مندوب نے پی ٹی آئی کی زبان بولی ہے ، آپ کو ماننا پڑے گا کہ ہم نے جو نشاندہی کی تھی وہ اب درست ثابت ہورہی ہے۔
سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پو مولانا فضل الرحمان کے آفیشل اکاونٹ سے پوسٹ کئے گئے ٹویٹ میں مولانا فضل الرحمان نے کہا اسرائیل مغرب کے ہاتھوں کاخنجر ہے جس نے فلسطین کی پیٹھ پر گھونپ کر مقدس سر زمین پر قبضہ کیا،بیت المقدس پہ قبضہ کیا، اسرائیل وہ ملک ہےجس کے پہلے وزیراعظم نے خارجہ پالیسی پر پہلا بیان دیا کہ اسرائیل کی خارجہ پالیسی کا اساس اور اس کا بنیادی ہدف دنیا میں ایک نو زائیدہ مسلم ریاست (پاکستان) کا خاتمہ ہوگا،اسرائیل نے اپنے قیام کے بعد اپنی زندگی کا آغاز پاکستان کے خاتمے کے اہداف سے کیا اور پاکستان میں لوگ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی مہم جوئی کر رہے ہیں،یہ وہ غلامانہ ذہنیت ہے جس کے خلاف ہم میدان عمل میں ہیں، یہ وہ جنگ ہے جو ہم لڑ رہے ہیں،یہ تہذیب کی جنگ ہے اور اس کے پیچھے سیاسی جنگ ہے، پھر اس کے پیچھے اقتصادی جنگ ہے۔اور ہم انشاءاللہ اسرائیل اور اس کے ایجنٹوں کا ہر محاذ پر راستہ روکیں گے۔
اقوام متحدہ میں اسرائیل کے مندوب نے پی ٹی آئی کی زبان بولی ہے ، آپ کو ماننا پڑے گا کہ ہم نے جو نشاندہی کی تھی وہ اب درست ثابت ہورہی ہے، اسرائیل امریکہ اور مغرب کے ہاتھوں کا ایک خنجر ہے جس نے فلسطین کی پیٹھ پر گھونپ کر مقدس سر زمین پر قبضہ کیا،بیت المقدس پہ قبضہ کیا اور عالمی… pic.twitter.com/o00PoBtv8F
— Maulana Fazl-ur-Rehman (@MoulanaOfficial) July 12, 2023