ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ورلڈکپ 2027 کے بعد ون ڈے کی مقدار کم، معیار بڑھانے کی تجویز

ورلڈکپ 2027 کے بعد ون ڈے کی مقدار کم، معیار بڑھانے کی تجویز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 مانیٹرنگ ڈیسک: ایم سی سی نے ورلڈکپ 2027کے بعد ون ڈے میچز کی مقدار کم، معیار زیادہ کرنے کی تجویز پیش کردی۔

لارڈز میں گزشتہ دنوں مائیک گیٹنگ کی زیرسربراہی کرکٹ کمیٹی کی میٹنگ میں ایک روزہ کرکٹ کے مجموعی معیار پر فکرمندی کا اظہار کیا گیا، شرکا نے کہا کہ اگلے ورلڈکپ کے بعد کم از کم ایک سال میچز کی تعداد میں نمایاں کمی کی تدبیر کرنا چاہیے، اس فیصلے سے ایک تو تعداد کم اور معیار زیادہ کرنے میں مدد ملے گی، دوسرے عالمی کرکٹ کیلنڈر میں ٹیسٹ سمیت دیگر فارمیٹس کیلئے جگہ بنانے میں مدد ملے گی۔

لاس میں بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے سوا دیگر ملکوں میں ویمنز ٹیسٹ کرکٹ کے فروغ کی  پیش رفت سست ہونے کی نشاندہی کر دی گئی، ساتھ اس ضمن میں مسائل پر قابو پانے کیلیے خصوصی فنڈ بھی قائم کرنے کی تجویز دی گئی، ان تجاویز پر بدھ کو ڈربن میں آئی سی سی ایگزیکٹیو میٹنگ میں ابتدائی بات چیت متوقع ہے۔

یاد رہے کہ ایم سی سی کرکٹ کمیٹی میں پی سی بی کے سابق چیئرمین رمیز راجہ،سارو گنگولی، جسٹن لینگر، گریم اسمتھ، کمار سنگا کارا، جھولان گوسوامی اور ہیتھر نائٹ شامل ہیں۔