کنول آفتاب، ذوالقرنین حیدر کی گانے پر رقص کرتے ویڈیو

کنول آفتاب، ذوالقرنین حیدر کی گانے پر رقص کرتے ویڈیو
کیپشن: Kanwal Aftab video
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی معروف ٹک ٹاک سٹار اور میزبان کنول آفتاب کی بے شمار ویڈیوز اور تصاویرسوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہیں جبکہ وہ خود بھی متحرک رہتی ہیں، کنول آفتاب نے اپنی ایک نئی ویڈیو شیئر کی ویڈیو میں ان کے شوہرذوالقرنین حیدر بھی ساتھ ہیں جو کہ گانے پر رقص کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق معروف ٹک ٹاک سٹار اور میزبان کنول آفتاب کا کے اس وقت ٹک ٹاک پر 13.9 ملین فالوورز ہیں،کنول آفتاب سوشل میڈیا پر اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرتی  نظر آتی ہیں، اس بار ٹک ٹاک سٹار نے پاکستان کے معروف گلوکار اورہلال احمر پاکستان کے چیئرمین ابرار الحق کے گانے پر رقص کرتے ویڈیو بناکر شیئر کی،ہاتھ میں موبائل پکڑے وہ مختلف انداز اپنارہی ہیں۔

شیئر کی گئی اس ویڈیو میں ان کے شوہرذوالقرنین حیدر بھی موجود ہیں،ویڈیو کے شروع میں کنول آفتاب کو اکیلی دیکھا جاسکتا جبکہ بعدازاں ذوالقرنین حیدر  کیمرے کے سامنے آتے ہیں،ویڈیو کے کیپشن میں کنول نے لکھا 'نعرہ ساڈا عشق اے'،ایک گھنٹہ پہلے بنائی گئی اس ویڈیو کو صارفین کی جانب سے پسند کیاجارہا ہے جبکہ کمنٹس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ دو ٹک ٹاکرز کی ٹک ٹاک پر دوستی نے انہیں جیون ساتھی بنا دیا،معروف ٹک ٹاکرز کنول آفتاب اور ذوالقرنین کا نکاح ہوچکا ہے،تقریب انتہائی سادگی سے ہوئی،نکاح کی ویڈیوز سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہوچکی ہیں،کنول آفتاب اور ذوالقرنین کے نکاح کی تقریب سبزہ زار میں منعقد ہوئی تھی،تقریب میں دونوں کے قریبی عزیز رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی تھی۔

دونوں ٹک ٹاک پر بے پنا ہ مقبول ہے اور نت نئے انداز کی اداکاری کے ٹک ٹاک بناتے ہیں، ذوالقرنین اب ٹی وی ڈراموں میں کام کرتا ہے جبکہ کنول مختلف ویب چینلز کے ساتھ ہوسٹنگ کرتی ہے ۔رخصتی کی تقریب کووڈ کے حالات ٹھیک ہونے پر کی جائے گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer