ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 سیف سٹی  کیمرےبھی  کام نہ آئے۔۔جرائم کی شرح میں اضافہ ہوگیا

 سیف سٹی  کیمرےبھی  کام نہ آئے۔۔جرائم کی شرح میں اضافہ ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سیف سٹی کے کیمرے ،پیٹرولنگ پولیس کی پھرتیاں کام نہ آئیں, 6ماہ میں جرائم کی شرح میں 15 فیصد اضافہ ہوگیا۔

 تفصیلات  کے مطابق  شہر کے84 تھانوں میں 78 ہزار 973 مقدمات درج کیے گئے جبکہ 6ماہ میں جرائم کی شرح میں 15 فیصد اضافہ ہوگی، پولیس ریکارڈ کےمطابق  لڑائی جھگڑوں کے دوران 218 افراد قتل ہوئے، مجموعی طور پر راہزانی کی 2250 وارداتیں رپورٹ ہوئیں جبکہ ڈاکوؤں نے270 شہریوں سے موٹرسائیکلیں چھین لیں، چھینا جھپٹی کے دوران 99 افراد قیمتی اشیا سے محروم ہوئے۔

پولیس ریکارڈ کےمطابق  سٹی ڈویژن میں 423 راہزانی،72 چھینا جھپٹی کی ہوئیں، صدرڈویژن میں 44افرادقتل، مزاحمت پر5جان سےگئے، ڈکیتی کی26،راہزانی کی 536وارداتیں ہوئیں، سیف سٹی کے کیمرے ،پیٹرولنگ پولیس کی پھرتیاں کام نہ آئیں  صدرڈویژن میں 1253شہری موٹرسائیکل سےمحروم ہوئے،  سول لائنزمیں 18افرادقتل، ڈکیتی کےدوران 4افرادقتل ہوئے، پولیس حکام کےمطابق  کینٹ ڈویژن میں 54افرادقتل، 319راہزانی کی وارداتیں  جبکہ  ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں41افرادقتل ہوئے، اقبال ٹاؤن میں 23افرادقتل، راہزانی کی 312وارداتیں ہوئیں۔