ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجلی کی قیمتوں میں کمی، فیصلہ ہوگیا

بجلی کی قیمتوں میں کمی، فیصلہ ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 93پیسے فی یونٹ کمی کر دی گئی، نیپرا نے ایف پی اے کی مد میں بجلی کی قیمت میں کمی کی منظوری دے دی، جس کے بعد ماہ نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

لیسکو سمیت تمام کمپنیوں کو فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کمی لانےکی ہدایت کی گئی ہے۔ ماہ نومبر میں استعمال شدہ یونٹس پر صارفین کو ریلیف دیا جائے گا۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق صارفین کو ملنے والے ریلیف کی قیمت بلوں پر شائع کی جائے گی۔