عابد چودھری:گلبرگ میں ملزم نے ساتھیوں کیساتھ مل کر منیجر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق ہوٹل منیجرارشادنےچوری کےالزام میں خاتون رومیاکونوکری سےنکالاتھا جس کا ملزم کو شدید رنج تھا، ملزم نےمنگیترکونوکری سےنکالنےپردیگر ساتھیوں سےملکرمنیجرپرتشددکاپلان بنایا۔
ملزمان نےگلبرگ میں ہسپتال کےقریب متاثرہ شخص کوتشددکانشانہ بنا کر اس کی رقم اورکارڈز نکال لیے او ر ویڈیو بھی بناتے رہے۔
ویڈیو میں ملزمان کوباہم مل کر متاثرہ شخص پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
گلبرگ پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے 2 نامزدہ مرکزی ملزمان شاہزیب اورعلی رضاکو گرفتار کر لیاہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانونقوی کا کہنا ہے کہ قانون کوہاتھ میں لینےوالےکسی رعایت کےمستحق نہیں۔