زاہد چودھری: جنرل ہسپتال کے ڈاکٹروں نے ایک 5 ماہ کے بچے کی نہایت مشکل سرجری کامیابی سے سر انجام دے کر اس کی جان بچالی۔
پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین کی ٹیم نے بچے کی کامیاب پیڈیاٹرک برونکوسکوپی کی۔ رپورٹ کے مطابق بچہ ایک ماہ سے پھیپھڑوں کے شدید انفیکشن میں مبتلا تھا اور طاقتور اینٹی بائیوٹکس بھی جراثیم کے سامنے بے اثر ثابت ہو رہی تھیں۔
پروفیسر فریاد حسین نے بتایا کہ برونکوسکوپی کے دوران پھیپھڑوں میں سپر بگ کی موجودگی کا پتہ چلا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سپر بگ کلابسیلا پر مؤثر ادویات دینے سے بچے کی حالت بہتر ہو گئی۔