طلحہ اشرف:شہر کا موسم شدید سرد ،درجہ حرارت7ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گا ،ایک ہفتہ بعد موسم میں معمولی تبدیلی دیکھی جائے گی ۔
شہر میں ہوا 3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصدہے۔
لاہور سمیت ملک بھر میں سردی کی شدید لہر نے شہریوں کو گھروں تک محد دود کر دیا۔
دوسری جانب سکردومیں پارہ منفی 14ڈگری تک گرگیا۔آزادی کشمیر کی وادی لیح میں پارہ منفی 13اوراستورمیں منفی 11ڈگری سینٹی گریڈ رہا ۔
محکمہ موسمیات نے آج گلگت ،بلتستان اورملحقہ علاقوں میں ہلکی بارش اوربرفباری کی پیش گوئی کر دی ۔