اسلام آباد کی سیاست میں ایک اور ڈرامائی موڑ

NA 47, Islamabad Politics, City42, Raja Khurram Nawaz, Amir Kiani, Tariq Fazal Choudhry
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی: اسلام آباد کی سیاست میں ایک اور ٹویسٹ آ گیا،  استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار عامر کیانی نے این اے 47 سے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے کر  اپنے آبائی علاقہ این اے 55 سے آزاد الیکشن لڑنے کا ارادہ کر لیا۔

مسلم لیگ نون نے طارق فضل کو این اے 47 میں ٹکٹ دے کر این اے 48 کا حلقہ پی ٹی آئی کے سابق رہنما خرم نواز کے لئے خالی چھوڑ دیا۔

جمعہ کے روز ہونے والی ڈرامائی ٹویسٹ میں عامر کیانی نے اپنے کاغذات نامزدگی این اے 47 سےواپس لے لیے۔

ادھر این اے 48 میں ن لیگ کا سابقہ پی ٹی آئی کے امیدوار راجہ خرم نوار کی حمایت کرنے کا عندیہ دے دیا۔

راجہ خرم نواز آزاد الیکشن لڑیں گے تاہم مسلم لیگ نون ان کی حمایت کرے گی۔

عامر کیانی بھی آزاد امیدوار کی حیثیت سے اپنے آبائی حلقے راولپنڈی این اے 55 سے الیکشن لڑیں گے۔