پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کے 234 حلقوں کیلئے امیدوار پیش کر دیئے

PTI, Pakistan Tahreek e Insaf, City42 , Election2024
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کے 234 حلقوں اور پنجاب اسمبلی کی 214 نشستوں پر امیدواروں کا اعلان کردیا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے قومی اسمبلی کے 32 اور پنجاب اسمبلی کے 83 حلقوں پر امیدوار سامنے نہیں آئے۔

پاکستان تحریک انصاف کا ٹکٹ حاصل کرنے والے نمایاں امیدواروں میں شاہ محمود قریشی، زین قریشی ، عمر ایوب خان ، مراد سعید ، اسد قیصر ، راجا بشارت ، عالیہ حمزہ ، میاں اظہر ، یاسمین راشد ، شہریار آفریدی ، لطیف کھوسہ اور شیر افضل مروت شامل ہیں۔ عامر ڈوگر ، جمشید دستی اور زرتاج گل وزیر کو بھی ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔


کونسا لیڈر کہاں سےکھڑا ہوگا
پی ٹی آئی کے مطابق این اے 47 اسلام آباد سے شعیب شاہین، این اے 55 راولپنڈی سے راجہ بشارت، این اے 58 چکوال سے ایاز امیر، این اے 90 میانوالی سے عمیر خان نیازی، این اے 4 سوات سے مراد سعید اور این اے 151 ملتان سے شاہ محمود قریشی تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے۔

لاہور سے پی ٹی آئی کی جانب سے این اے 118 سے عالیہ حمزہ، این اے 122 سے لطیف کھوسہ، این اے 128 سے سلمان اکرم راجہ اور این اے 130 سے یاسمین راشد امیدوار ہوں گے۔

اس کے علاوہ ین اے 175 مظفر گڑھ سے جمشید دستی، این اے 158 ڈی جی خان سے زرتاج گل اور این اے 19 صوابی سے اسد قیصر کو ٹکٹ دیا گیا ہے ۔

این اے 10 بونیر سے بیرسٹر گوہر علی خان اور این اے 18 ہری پور سے عمر ایوب خان پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔

  پی ٹی آئی نے این اے 56 سے شیخ رشید کے مقابلے میں شہریار ریاض کو ٹکٹ دیا جبکہ شخ رشید کے بھتیجے راشد شفیق کو بھی ٹکٹ نہیں دیا۔


کراچی سے قومی اسمبلی کے امیدوار
پاکستان تحریک انصاف نےکراچی سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں پر پارٹی ٹکٹوں کا بھی اعلان کر دیا۔

پی ٹی آئی کے مطابق این اے 229 پر ولی محمد مغیری، این اے 230 پر مسرور سیال ، این اے 231 پر خالد محمود، این اے 232  پر علیم عادل شیخ  پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔

این اے 233 پر ایڈووکیٹ حارث، این اے 234 سے فہیم خان ، این اے 235  پر سیف الرحمان ، این اے 236 پر عالمگیرخان، این اے 237  پر ایڈووکیٹ ظہور محسود، این اے 238 پر حلیم عادل شیخ , این اے 239 پر یاسربلوچ، این اے 240 سے رمضان گھانچی ، این اے 241 سے خرم  شیر زمان، این اے 242 پر دوا خان کو ٹکٹ جاری کیا گیا۔

اس کے علاوہ این اے 243 پر ایڈووکیٹ شجاعت علی، این اے 244 پر آفتاب جہانگیر ، این اے 245 پر عطاءاللہ خان، این اے 246 پر ملک عارف اعوان ، این اے 247 پر بیر سٹر فیاض سمور ، 248 پر ارسلان خالد، این اے 249 پر بیرسٹر عزیر غوری اور این اے 250 پر ریاض حیدر پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔