ملتان کی سیاست میں بھونچال، رانا طاہر شبیر  کی پیپلز پارٹی میں شمولیت، پی پی 222 کا ٹکٹ بھی مل گیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو  ہنگامی دورہ پر ملتان پہنچ گئے۔ ان کی ملتان آمد رانا محمود الحسن گروپ کو پیپلز پارٹی میں لانے کے لئے ہوئی ہے۔  ملتان  پہنچتے ہی بلاول بھٹو زرداری سے رانا طاہر شبیر کی ملاقات  کروائی گئی۔

رانا طاہر شبیر  نےسینئر وائس چیئرمین پی پی پی سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ  چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔  اس ملاقات میں رانا طاہر شبیر نے مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ سابق ایم این اے سید عبدالقادر گیلانی اور امیدوار ایم پی اے میاں کامران عبداللّٰہ مڑل بھی ان کےہمراہ موجود  تھے۔ اب رانا طاہر شبیر حلقہ PP222 سے پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار ہونگے  :پیپلز پارٹی نے رانا طاہر شبیر کو پی پی 222 سے ٹکٹ بھی جاری کر دی ہے۔