معروف اداکارہ مہوش حیات کی سال 2024 کی پہلی فلم سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں

معروف اداکارہ مہوش حیات کی سال 2024 کی پہلی فلم سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان فلم و ڈراما انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات کی سال 2024 کی پہلی فلم سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں۔

پروڈیوسر شازیہ وجاہت نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں اُن کے ہمراہ اُن کے شوہر اور ہدایتکار وجاہت رؤف، اداکار علی  رحمٰن اور مومن ثاقب بھی موجود ہیں۔ویڈیو میں علی رحمٰن میز پر رکھی فلم کی اسکرپٹ سے اپنا ڈائیلاگ پڑھتے ہیں اور اُن کے بعد مومن ثاقب اپنے مزاحیہ انداز میں ایک ڈائیلاگ بولتے ہیں جس پر علی رحمٰن کہتے ہیں کہ یہ میرا ڈائیلاگ تھا۔علی رحمٰن اور ثاقب اپنی نوک جھوک جاری رکھتے ہوئے کہتے ہیں کہ فلم کی ہیروئن کون ہے؟ اس سوال کے بعد ویڈیو میں مہوش حیات منظرِ عام پر آتی ہیں۔

ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے شازیہ وجاہت نے بتایا کہ “وجاہت رؤف کی ہدایتکاری میں بننے والی نئی فلم ‘دغا باز دل’ 2024 میں عید الفطر کے موقع پر ریلیز ہوگی۔اس فلم کی کہانی محسن علی نے تحریر کی ہے، فلم کی ہیروئن مہوش حیات ہوں گی جبکہ اُن کے ساتھ فلم میں اداکار رحمٰن علی اور مومن ثاقب بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

Ansa Awais

Content Writer