لبنان میں حالات بے قابو ،فوج نےملک کا کنٹرول سنبھال لیا

لبنان میں حالات بے قابو ،فوج نےملک کا کنٹرول سنبھال لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پوری دنیا میں کورونا وبا کے بادل چھائے ہوئے ہیں اور سب ممالک اس جنگ سے لڑنے میں مصروف ہیں کہ وہی لبنان میں کورونا وبا بے قابو ہونے پر فوج نے ایمرجنسی نافذ کرکے ملک کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور ملک بھر میں 10 روزہ کرفیو اور سخت لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  کے مطابق لبنان میں کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے فوج نے ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کرکے کنٹرول سنبھال لیا ہے اور 14 جنوری صبح 6 بجے سے 25 جنوری تک مکمل کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

لبنان کی مسلح افواج کی اعلیٰ کونسل کی جانب سے جاری اعلامیہ میں ایمرجنسی کے نفاذ، لاک ڈاؤن اور کرفیو سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تمام اسپتالوں کو کورونا کے مریضوں کا علاج کرنا لازمی ہوگا اور جو ایسا نہیں کریں گے اُن کے خلاف کارروائی ہوگی۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer