سعودی حکومت کا بڑا فیصلہ, تمام سفری پابندیاں ختم

سعودی حکومت کا بڑا فیصلہ, تمام سفری پابندیاں ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سعودی حکومت کا بڑا فیصلہ، تمام ائیرلائنز کو سعودی عرب کے لئے فضائی آپریشن کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے تمام ائیرپورٹس غیر ملکی ائیرلائنز کے لیئے کھول دیئے۔ جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن گاکا نے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی، مملکت کے شہری دنیا کے کسی بھی ملک کا سفر کرسکتے ہیں۔ گاکا کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ سہولت31 مارچ دو ہزار اکیس تک برقرار رہے گی، سعودی شہری 31 مارچ تک وطن واپس آسکتے ہیں، تمام ائیر لائنز بدھ کی صبح 6 بجے سے آمد و رفت کے سلسلے کا آغاز کرسکتی ہیں۔ 

دوسری جانب برٹش ایئرویزنےلاہورکے لیے پروازیں عارضی طور معطل کرنےکافیصلہ کرلیا ۔ برٹش ایئرویزکی جانب سےجاری ٹوئٹ میں کہاگیاہے کہ اپریل سے لاہور کےلئےپروازیں آپریٹ نہیں کی جائیں گی۔ٹوئٹرپیغام میں کہاگیاہے کہ پروازوں کی معطلی موسم گرماکے نظام الاوقات میں متعدد تبدیلیوں کے تحت کی گئی ہے۔ پروازوں سے متعلق ردو بدل آتا ہے تو مسافروں کا آگاہ کیا جائے گا۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer