جشن بہاراں روایتی انداز میں منانے کا فیصلہ

جشن بہاراں روایتی انداز میں منانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

در نایاب: پی ایچ اے کا مارچ کے پہلے ہفتے میں جشن بہاراں منانے کا فیصلہ، جشن بہاراں میں ڈاگ شو، کیٹ شو، میورل پیٹنگ، داستاں گوئی، وینٹج کار ریلی، صوفی نائٹ، مشاعرہ، چیڑیاں دا چمبہ سمیت دیگر پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق جشن بہاراں کی تیاریاں کے حوالے سے جیلانی پارک میں اجلاس ہوا۔ اجلاس کی صدارت ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی نے کی۔ اجلاس میں پی ایچ اے کے تمام ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔ ڈی جی جواد قریشی نے کہا کہ پی ایچ اے اپنے روایتی انداز میں سالانہ جشن بہاراں میلے کا انعقاد کرے گا۔

ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی نے کہا کہ مارچ کے پہلے ہفتہ جشن بہاراں میلہ جیلانی پارک جیل روڈ میں سجایا جائے گا۔ پی ایچ اے جشن بہاراں میلے میں 15 سے زائد رنگا رنگ پروگرامز کا انعقاد کرے گا۔ ڈی جی پی ایچ اے نے کہا کہ جشن بہاراں میں ڈاگ شو، کیٹ شو، میورل پیٹنگ، داستاں گوئی، وینٹج کار ریلی، صوفی نائٹ، مشاعرہ، چیڑیاں دا چمبہ سمیت دیگر پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا۔

جواد احمد قریشی نے مزید کہا کہ جشن بہاراں میلے میں سیکورٹی اور کورونا ایس او پیز کے حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔