لیسکو کی غفلت سے چار سالہ بچے کی جان چلے گئی

لیسکو کی غفلت سے چار سالہ بچے کی جان چلے گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص احمد) شاہدرہ ٹاؤن میں گلی سے گزرنے والا بچہ کھمبے سے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔
تھانہ شاہدرہ ٹاؤن کے علاقہ جاوید پارک میں کرنٹ لگنے سے چار سالہ علی حسن ہلاک ہوگیا، حسن گلی سے گزر رہا تھا کہ کھمبے کو ہاتھ لگانے پر اسے کرنٹ لگ گیا۔ اہل علاقہ کے مطابق واپڈا حکام کو پول سے تاروں کا جال ہٹانے کیلئے متعدد شکایات درج کرائیں مگر کوئی عملدرآمد نہ ہوسکا، پولیس کے مطابق لواحقین کوئی کارروائی نہیں کرانا چاہتے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer