شہزاد خان ابدالی: اوپن مارکیٹ میں بنیادی اشیائے خوردونوش کی بڑھتی قیمتوں کے باعث شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ عوام نے رمضان المبارک سے قبل حکومت اور نجی کمپنیوں سے قیمتوں میں کمی اور ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق درجہ اول کا گھی اور کوکنگ آئل 590 سے 610 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ نجی کمپنیوں کا 5 کلو آٹے کا تھیلا 850 سے 900 روپے تک جا پہنچا ہے۔
اسی طرح چاول کی قیمت 380 سے بڑھ کر 560 روپے فی کلوگرام تک ہو گئی ہے جبکہ چینی میں بھی 10 روپے اضافے کے بعد قیمت 170 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی موجودہ لہر نے گھریلو بجٹ بری طرح متاثر کیا ہے، اس لیے حکومت فوری اقدامات کرے تاکہ رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف مل سکے۔