سٹی42: پنجاب حکومت نے اپنی چھت اپنا گھر سکیم کے نئے مرحلے کے لیے نیا ڈیجیٹل ماڈل منظور کر لیا ہے۔ اس کے تحت بینک آف پنجاب پہلی بار براہِ راست بلاسود ہاؤسنگ قرضے جاری کرے گا۔
حکام کے مطابق 60 ارب روپے کے قرضوں سے مزید 40 ہزار کم لاگت گھر تعمیر ہوں گے۔ قرضوں کی فراہمی مکمل طور پر ڈیجیٹل ہوگی اور انسانی مداخلت کم کی جائے گی۔
اب تک ایک لاکھ سے زائد خاندان سکیم سے فائدہ اٹھا چکے ہیں۔