ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ڈرائیور کو نیند آ گئی،کار الٹنے سے 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق

 ڈرائیور کو نیند آ گئی،کار الٹنے سے 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: احمدپور شرقیہ میں کار الٹ گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

موٹر وے پولیس کے مطابق کار سوار فیملی صادق آباد سے اوکاڑہ جا رہی تھی کہ موٹروے ایم 5 پر ڈرائیور کو نیند آنے سے کار کو حادثہ پیش آگیا جس کے باعث کار الٹ گئی، حادثے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہوئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ موضع نوناری سروس ایریا کے قریب پیش آیا، کار سوار تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے۔

موٹر وے پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں محمد نواز، نسیم بی بی اور خالدہ بی بی شامل ہیں جبکہ زخمی رضیہ بی بی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں کندیاں میں ایم ایم روڈ پر ٹریلر اور 2 ٹرک آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے، ریسکیو حکام کے مطابق نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔