پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام پاکستان کا سب سے بڑا کتاب میلہ

پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام پاکستان کا سب سے بڑا کتاب میلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام پاکستان کا سب سے بڑا کتاب میلہ 7 مارچ کولگے گا.
9 سالہ وقفے کے بعد ملک کا سب سے بڑا کتاب میلہ 7 مارچ کو پنجاب یونیورسٹی میں لگے گا، تین روزہ کتاب میلے میں سٹالز بلکنگ کیلئے یونیورسٹی نے درخواستیں طلب کر لیں، اس سلسلے میں وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے بک فیئر کوآرڈینیشن کمیٹی تشکیل دے دی ۔

اس کتاب میلے میں قومی و بین الاقوامی پبلشرز حصہ لیتے ہیں اور لاکھوں طلباء و طالبات ، ادب اور ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اس کتاب میلے میں شرکت کرتے ہیں۔

کتاب میلے کو بہترین انداز میں منعقد کرنے کے لئے ڈاکٹر خالد محمود کی ہدایت پر تمام انتظامی شعبہ جات کو متحرک کر دیا گیا ہے ۔

Ansa Awais

Content Writer