سر راہے  تلخ کلامی کا شاخسانہ، فائرنگ سے تین افراد زخمی

Lahore crimes report, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: لاہور  میں سڑک پر جھگڑے کے بعد نوجوان نے دوستوں کو بلوا کر فائرنگ سے باپ بیٹے کو زخمی کر دیا۔

فیکٹری ایریا، گلستان کالونی غازی روڈ پر معمولی جھگڑے کے بعد ایک نوجوان نے اپنے دوستوں کو بلوا کر باپ بیٹے پر گولیاں چلا دیں۔  فائرنگ کی زد میں آ کر باپ بیٹےسمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔ تینوں زخمیوں کو جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔  زخمیوں میں 57 سالہ صدیق، اسکا بیٹا 34 سالہ محمد اکرم اور ساتھی ندیم شامل ہیں۔

ندیم کا نامعلوم موٹر سائیکل سوار نوجوان سے ٹکرانے کے باعث جھگڑا ہوا تھا۔ ملزم نے دوستوں کو بلا کر فائرنگ کر دی۔ واردات کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ زخمیوں کے بیانات کی روشنی میں ملزموں کی تلاش کی جا رہی ہے۔