محکمہ پرائمری ہیلتھ کی ایڈیشنل سیکرٹری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

محکمہ پرائمری ہیلتھ کی ایڈیشنل سیکرٹری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
کیپشن: Additional Sec Primary Health
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوھری)محکمہ پرائمری ہیلتھ کی ایڈیشنل سیکرٹری اور ای او سی کی کوآرڈینیٹر سندس ارشاد کے تبادلے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔ بااثر خاتون کو بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاونڈیشن کی پرکشش آسامی پر تعینات نہ کرنے پر تنازعہ ہوا۔سیکرٹری پرائمری ہیلتھ سےسرد جنگ کےبعد سندس ارشادکوتبدیل کردیا گیا۔پولیوپرقابوپانے کے لئےبہترین کارکردگی کےباوجودسندس ارشاد کو ہٹایاگیا۔
 ایڈیشنل سیکرٹری کوآرڈینیشن اور پولیو کے خاتمےکے لئے قائم ای او سی کی کوآرڈینیٹر سندس ارشاد کےمحکمہ پرائمری ہیلتھ سے تبادلے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔ بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاونڈیشن کی پرکشش آسامی پر ایک بااثر خاتون ڈاکٹر کو تعینات نہ کرنے پر سیکریٹری پرائمری ہیلتھ کے ساتھ سندس ارشاد کا تنازع شروع ہوا ۔

بااثر خاتون ڈاکٹر کی بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاونڈیشن کی فنڈ پرکشش اور لاکھوں روپے مراعات کی آسامی پر تعیناتی نہ ہونے پر سندس ارشاد کو پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ سے تبدیل کیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق سندس ارشاد نے ای او سی کے سربراہ کے طور پر پولیو پر قابو پانے کے لئےشاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور جنوری میں ان کو حکومت نے ایوارڈ بھی دیا لیکن بااثر خاتون کو نوازنے سے انکار پر سندس ارشاد کو ہٹا دیا گیا ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer