ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسافر کوچ اور کار کی ٹکر میں تین افراد جاں بحق

road accident, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ستی42:  خیبر پختونخوا میں سڑک کے حادثہ میں تین افراد جاں بحق ہو گئے اور کم از کم نو زخمی ہو گئے.

ریسکیو حکام سے معلوم ہوا ہے کہ کوہاٹ آئل ڈپو کے قریب کار اور کوچ میں تصادم  ہو گیا ہے جس میں تین افراد جاں بحق جبکہ 9افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام نے  لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا ۔

حادثہ کا شکار ہونے والی مسافر  کوہاٹ کوچ راولپنڈی سے کوہاٹ آرہی تھی۔