ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تاوان لینے میں ملوث پولیس اور ایف آئی اے کے  اہلکار گرفتار

تاوان لینے میں ملوث پولیس اور ایف آئی اے کے  اہلکار گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: تاوان لینے میں ملوث پولیس اور ایف آئی اے کے  اہلکار گرفتار ہو گئے۔ 

 گزشتہ دنوں نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کے لئے افسروں کو رشوت لینے کے جرم میں ہتھکڑیاں لگائی گئیں۔ اب ایف آئی اے اور پولیس کے رشوت لینے والے اہلکاروں کو ہتھکڑیاں لگی ہیں۔

ان اہلکاروں  پر اغوا اور بھتہ لینے کا الزام ہے۔اغوا کرنے اور بھتہ لینے والوں میں اسلام آباد پولیس کا اے ایس آئی فخر  اور کانسٹیبل زر بادشاہ شامل ہیں۔ ایف آئی اے کا ایک اہلکار سعادت بھی شامل ہے۔

وفاقی دارالحکومت کے تھانہ نون پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تینوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

ان لوگوں پر سوات کے ایک رہائشی کو  اغوا کرنے اور  دو کروڑ روپے بھتہ وصول کرنے کا الزام ہے۔ الزام کی تفصیل یہ بتائی جا رہی ہے کہ  سوات کا رہائشی سعد اللہ راولپنڈی سے طلائی زیورات لیکر واپس سوات جارہا تھا۔تینوں اہلکاروں نے سعداللہ کو  اغؤا کیا اور اس کی  آنکھوں پر پٹی باندھ کر گاڑی میں گھماتے رہے۔ غیر قانونی حبس بے جا میں رکھ کر تشدد بھی کیا۔ مبینہ طور پر دو کروڑ روپے چھین لئے۔

سعد اللہ نے ان الزامات پر مشتمل مقدمہ تھانہ نون میں درج کروایا تو یہ معاملہ میڈیا کے سامنے آ گیا۔ پولیس نے  اپنے ڈیپارٹمنٹ کے دو اور ایف آئی اے کے ایک ملازم کو گرفتار کر لیا ہے۔

اعلی پولیس افسران کے حکم پر واقعے کی ایف آئی آر کو سیل رکھا گیا ہے۔