ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رجب المرجب کا چاند؛ بڑی پیش گوئی سامنے آگئی

رجب المرجب کا چاند؛ بڑی پیش گوئی سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :محکمہ موسمیات کی رجب المرجب کے چاند کے حوالے سے بڑی پیش گوئی سامنے آگئی۔

 اس وقت ربیع الثانی کا آخری عشرہ  ہے ۔ پوری دنیا کے مسلمان یکم رجب المرجب کا بے تابی کے ساتھ انتظار کررہے ہیں،اس کی ایک وجہ رمضان المبارک بھی ہے کیونکہ رجب کا چاند طلوع ہونے کے بعد رمضان المبارک کو صرف دو ماہ باقی رہ جاتے ہیں،رجب ہجری کیلنڈر کا ساتواں مہینہ ہے اور اسلام کے چار مقدس مہینوں میں سے ایک شمار ہوتا ہے۔

 محکمہ موسمیات نے سال 1447 ہجری کا ماہ رجب کا مہینہ 21 یا 22 دسمبر 2025 سے شروع ہونے کی پیش گوئی کردی تاہم چونکہ اسلامی مہینے چاند کی رویت پر مبنی ہوتے ہیں، لہٰذا تاریخیں مختلف ہوسکتی ہیں۔

 بہرحال  حتمی اعلان تو  رویت ہلال کمیٹی ہی اپنے مقررہ وقت پر کرے گی ۔