عرفان ملک:شہرمیں کریمنل ریکارڈرکھنےوالےملزمان کی انٹری مشکل بنادی گئی۔
اس سلسلے میں لاہورکے6بڑے داخلی راستوں پرفیشل ریکگنائز کیمرے انسٹال کر دیے گئے،سیف سٹی اتھارٹی کےریکارڈمیں شامل ہرکریمنل لاہورداخل ہوتےہی پکڑاجائیگا۔
ناکوں سے 100میٹر پیچھےفیس ریکگنائزکیمرےانسٹال کیےگئے ہیں،گاڑیوں میں بیٹھےملزمان کی تصاویرآرٹیفیشل انٹیلی جنس پرمشتمل سافٹ ویئرسےالرٹ جنریٹ کرینگی،الرٹ آنےپر 100میٹردورکھڑاپولیس اہلکارفوری مشتبہ گاڑی یااسکےڈرائیورکوپکڑسکےگا۔
ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق لاہورپولیس نےناکوں کوسٹریم لائن کرنے کیلئےورکنگ کاآغازکردیا۔
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App