شاہد سپرا: کرنٹ لگنے کے واقعات اور اوور بلنگ کے کیسز میں لیسکو کو گزشتہ 2 سال کے دوران 0.1 کروڑ سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔
رواں سال سب سے زیادہ 7 کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ لیسکو پر عائد کیا گیا۔ یہ جرمانے گرڈ سٹیشنز اور دیگر مقامات پر کرنٹ لگنے کے واقعات اور اوور بلنگ سے متعلق قانونی خلاف ورزیوں کے باعث دئیے گئے۔
نیپرا نےسیفٹی اقدامات کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد کئے،ٹرانسمیشن لائنز کی ارتھنگ مکمل نہ کرنے پر جرمانہ عائد کیا گیا،اوور بلنگ کے شوکاز کا بروقت جواب نہ دینے پر تقریباً 2.5 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔
نیپرا نے ملک بھر میں دیگر بجلی فراہم کرنے والی کمپنیوں پر بھی سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد کیے ہیں۔
لیسکو نے مختلف کیسز میں نیپرا کے جرمانوں کے خلاف نظر ثانی اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔