وفاقی پولیس نے اسلحہ لائسنس کا اجراء ٹریننگ سے مشروط کردیا گیا

وفاقی پولیس نے اسلحہ لائسنس کا اجراء ٹریننگ سے مشروط کردیا گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی پولیس کی جانب سے اسلحہ لائسنس کا اجراء اور تجدید 2 روزہ ٹریننگ سے مشروط کردی گئی۔

وفاقی پولیس کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ یا وزارت داخلہ سے اسلحہ لائسنس سے قبل ٹریننگ لازمی ہوگی، شہری پولیس لائنز کی شوٹنگ رینج پر 2 دن کی ٹریننگ حاصل کریں گے۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ کیریکٹر سرٹیفکیٹ کے بجائے ٹریننگ سرٹیفکیٹ پر لائسنس کا اجرا اور تجدید ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس لائنز شوٹنگ رینج پر شہری معمولی فیس کے بعد فائرنگ کے مقابلے یا اسلحہ استعمال کےلیے آ سکیں گے۔

Ansa Awais

Content Writer