نواز شریف چوتھی بار پھر  عوام کے ووٹ سے وزیراعظم بنیں گے، مریم اورنگزیب

نواز شریف چوتھی بار پھر  عوام کے ووٹ سے وزیراعظم بنیں گے، مریم اورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  مسلم لیگ ن کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ الحمدللہ، قائد محمد نواز شریف آج تمام مقدمات میں بری ہوگئے ہیں، جس نے اللہ تعالیٰ پر معاملہ چھوڑا تھا، اللہ تعالیٰ نے اسے آج سرخرو کر دیا۔

تفصیلات کے  مطابق مریم اورنگزیب نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ  آج عوام کے سامنے اِن جعلی جھوٹے مقدموں کی حقیقت سامنے آ گئی ہے جس میں انصاف ملتے ملتے سات سال گزر گئے۔  ملک کا ناقابلِ تلافی نقصان ہوا۔ انشاءاللہ نواز شریف چوتھی بار پھر  عوام کے ووٹ سے وزیراعظم بنیں گے۔ ملک و قوم کی ترقی کا سفر وہیں سے شروع ہوگا جہاں رکا تھا. 

انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان کا روزگار ، مہنگائی میں کمی ، ترقی کی شرح 6.1 ،  انشاءاللہ سب ٹھیک کرے گا، وزیراعظم محمد نواز شریف، اللہ کے فضل سے، اللہ کے کرم سے اچھا وقت آئے گا، پاکستان کو مبارک  ہو۔