ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکیورٹی فورسز کا مختلف علاقوں میں آپریشن، 23 فوجی جوان شہید،27 دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز کا مختلف علاقوں میں آپریشن، 23 فوجی جوان شہید،27 دہشتگرد ہلاک
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں مختلف کارروائیوں کےدوران 27 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں 11اور 12 دسمبر کی درمیانی رات دہشتگردوں کی سرگرمیاں دیکھنے میں آئیں جس پر ڈی آئی خان کے علاقے درازندہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس دوران 17 دہشتگرد ہلاک کئے گئے،درازندہ کے علاقے میں آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے کو تباہ کردیا گیا۔

  آئی ایس پی آر کے مطابق کلاچی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن میں دہشتگردوں کے ٹھکانے کوتلاش کیا اور کلاچی میں آپریشن کے دوران تمام 6 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 بہادر جوان شہید ہوئے۔

 آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ دہشتگردوں نے بعد میں خودکش حملہ کردیا، دھماکوں کے نتیجے میں عمارت گرگئی جس سے متعدد اموات ہوئیں جبکہ اس دوران 23 بہادر سپاہیوں نے شہادت کو گلے لگایا۔

  ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز کےخلاف دہشتگردی کی کئی کارروائیوں میں ملوث تھے اور ہلاک دہشتگرد معصوم شہریوں کے قتل میں بھی سرگرم تھے، کارروائیوں کے دوران اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔

 آئی ایس پی آر  کا کہنا ہےکہ علاقے میں موجود دہشتگرد کو ختم کرنے کیلئے کلیئرنس آپریشنز کئے جا رہے ہیں، پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔