بغیر نمبر پلیٹ چنگ چی رکشوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع

بغیر نمبر پلیٹ چنگ چی رکشوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) بغیر نمبر پلیٹ چنگ چی رکشوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع ،محکمہ ٹرانسپورٹ کی خصوصی ٹیموں نے کریک ڈاؤن کا آغازکیا۔
محکمہ ٹرانسپورٹ نے بغیر نمبر پلیٹ چنگ چی رکشوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے ۔ محکمہ ٹرانسپورٹ نے چنگ چی رکشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ اس کریک ڈاؤن میں لوگوں کے روز گار کا خیال رکھا جائے گا، کسی کو بلاو جہ تنگ نہیں کیا جائے گا لیکن قوانین پر عمل نہ کرنیوالوں کیلئے کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔