محکمہ لائیو اسٹاک پنجاب نے مفید مادہ جانور کو ذبح کرنے پرپابندی عائد کردی

محکمہ لائیو اسٹاک پنجاب نے مفید مادہ جانور کو ذبح کرنے پرپابندی عائد کردی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : محکمہ لائیو اسٹاک پنجاب نے مفید مادہ جانور کو ذبح کرنے پرپابندی عائد کردی۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت لائیو اسٹاک سے متعلق اجلاس ہوا جس میں پنجاب کے لائیو اسٹاک سیکٹر کی پیداوار میں اضافے کے لیے ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اجلاس میں کہا کہ پنجاب میں جانوروں کے بیماریوں سے پاک زون قائم کیے جائیں گے۔اجلاس میں نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے لائیو اسٹاک پیداوار اور ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے 4 روز میں حتمی پلان طلب کرلیا اور کہا کہ سعودی عرب، کویت، امارات میں لائیو اسٹاک ایکسپورٹ کرنے کی بہت گنجائش ہے۔

اس کے علاوہ پنجاب  حکومت کے محکمہ لائیو اسٹاک نے مفید مادہ جانور کو ذبح کرنے پرپابندی عائد کردی ہے۔

 
 

Ansa Awais

Content Writer