جیت ہار مقدر ہے میدان بندے کے پتروں کی طرح لگاؤ، سعد رضوی

Saad Hussain Rizvi (سعد حسین رضوی)
کیپشن: Saad Hussain Rizvi (سعد حسین رضوی)
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  تحریک لبیک پاکستان کا پی پی 206 خانیوال سٹی پارک میں جلسہ، حافظ سعد رضوی کی شرکت، سعد رضوی نے کہا جیتنا ہارنا مقدر ہے، پہلے سب ٹیڑھے کام سیدھے کروا لیں پھر دین بھی تخت پر آ جائے گا۔
 خانیوال پی پی 206 کے ضمنی انتخاب میں حاجی شیخ محمد اکمل تحریک لبیک کے امیدوار ہیں، غلام غوث رضوی، ظہیرالحسن شاہ بخاری، راؤ وکیل قادری، عابد رضوی، علامہ غلام عباس فیضی، سرور شاہ و دیگر جلسہ میں شریک ہوئے جبکہ جلسہ گاہ میں پاکستان تحریک لبیک کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود رہی۔

سربراہ تحریک لبیک حافظ سعد رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا الیکشن 16 دسمبر کو ہے لیکن آپ ابھی جیت گئے ہو، حکومت نےسر کے بالوں سے لے کر پاؤں کے ناخن تک زور لگا لیا کہ لبیک نہ ہو لیکن پھر بھی لبیک ہو رہی ہے۔ہمار ایجنڈا اسلامی، جھنڈا بھی اسلامی اور جھنڈے کا ڈنڈا بھی اسلامی ہے، جیت ہار مقدر ہے لیکن میدان بندے کے پتروں کی طرح لگاؤ، پہلے سب ٹیڑھے کام سیدھے کروا لیں پھر دین بھی تخت پر آ جائے گا۔ سعد رضوی نے مزید کہا آپ نے الیکشن کےدن پر کسی کو کچھ نہیں کہنا لیکن آنکھیں کھلی رکھنی ہیں جبکہ مفتی سرور کا کہنا تھا تحریک لبیک کا ایجنذا ہے کہ دین تخت پر لانا ہے جس کیلئے الیکشن میں حصہ لینا ضروری ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer