ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فلم کپتان کی جمائما کا نیا انداز، تصویر وائرل

فلم کپتان کی جمائما کا نیا انداز، تصویر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) عمران خا ن پر مبنی فلمکپتان‘ میں سابقہ اہلیہ جمائما کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ سعیدہ سامنے آ گئی ہیں۔ سعیدہ نے انسٹاگرام پر شوٹنگ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ  سردی کا یہ عالم تھا کہ نیٹ کے لباس میں میری قلفی جم رہی تھی، اور ہاتھوں پیروں نے ساتھ چھوڑ دیا تھا۔

تفصیلا ت کے مطا بق سعیدہ کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں انہیں جمائما کے ہی حلیے میں دیکھا جاسکتا ہے وہ جمائما سے مشابہت رکھ رہی ہیں۔بالوں کے اسٹائل سے کپڑوں ،جوتوں ، کاندھوں پر بڑی سی ایک لال شال ڈالے سعیدہ کی تصویروا ئر ل ہو گئی ہے۔ فلم کے مرکزی کردار عبدالمنان اور ماڈل سعیدہ امتیاز، نویداکبر،عثمان عالم نے ادا کئے ہیں، فلم کو عمران خان کی اصل زندگی پر بنایا گیا ہے جس میں ان کی کرکٹ سے لےکر سیاست تک کی تمام زندگی کو نمایاں کیا گیا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Saida Imtiaz (@saeedaimtiaz)

 واضح رہے کہ جمائما اور عمران خان کی شادی 1995 میں ہوئی تھی، جمائما نے عمران خان کے ساتھ 1995 سے 2004 تک 9 سال لاہور میں گزارے۔ جمائما اور عمران خان کے 2 بیٹے سلیمان اور قاسم ہیں، جو اس وقت لندن میں زیر تعلیم ہیں اور اپنی والدہ جمائما گولڈ اسمتھ کے ہمراہ رہتے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer