کورونا ویکسین کے ایمرجنسی استعمال کی منظوری

 کورونا ویکسین کے ایمرجنسی استعمال کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42)امریکا میں کورونا ویکسین کےایمرجنسی استعمال کی منظوری دےدی گئی۔امریکی صدر ٹرمپ کا کہناہے کہ ویکسین کااستعمال اگلےچوبیس گھنٹے میں شروع کردیاجائےگا۔ادھرمصرنےبھی چین کی ویکسین کےاستعمال کی اجازت دے دی۔
 امریکی فوڈاینڈڈرگ ایڈمنسٹریشن نےکوروناویکسین فائزرکےایمرجنسی استعمال کی اجازت دے دی ہے۔جس کےبعدحکومت نےویکسن کوتمام ریاستوں اورعلاقوں میں پہنچانےکا کام شروع کردیا۔حکام کےمطابق ویکسین کی 29لاکھ خوراکیں24گھنٹے میں تقسیم کرنےکاپلان بنالیاہےجبکہ دوسری دفعہ لگانے کے لیے 29 لاکھ ڈوزز 21 روز بعد تقسیم کی جائیں گی۔
ایف ڈی اےنےویکسین کی منظوری کوعالمی وباکےدوران بڑی کامیابی قرار دیاہے۔ادھر صدر ٹرمپ نےویڈیوٹویٹ میں کہاکہ امریکانے ایک سنگ میل عبور کرلیا، صرف 9ماہ میں ہی موثراورمحفوظ ویکسین کی تیاری بڑی کامیابی ہے۔

مصر نے بھی چین کی ویکسین لگانے کی منظوری دے دی ہے۔مصری وزارت صحت نے اعلان کیا کہ ملک میں کورونا کے مریضوں کے لیے چین کی دوا ساز کمپنی سائنو فارم کی تیار کردہ ویکیسن کااستعمال جلدشروع ہو جائے گا اور اسے مفت لگایا جائے گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer