ملک میں کورونا وائرس کے 18 کیسز رپورٹ، قومی ادارہ صحت

 ملک میں کورونا وائرس کے 18 کیسز رپورٹ، قومی ادارہ صحت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بابر شہزاد تُرک: قومی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیئے.

قومی ادارہ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے 21 سے 27جنوری کے ہیں، ملک میں کورونا وائرس کے 18 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ ہفتے ملک میں 2972 کورونا ٹیسٹ کئے گئے،  گزشتہ ہفتے مثبت کورونا کیسز کی قومی شرح 0.61 فیصد رہی۔

قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے ملک میں کورونا سے ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔