ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تبدیلی سرکار بھی سابقہ حکومتوں کے نقش قدم پر چل پڑی

تبدیلی سرکار بھی سابقہ حکومتوں کے نقش قدم پر چل پڑی
کیپشن: City42 - PTI Punjab Govt, Lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر)تبدیلی سرکار بھی  سابقہ حکومتوں کے نقش قدم پر چل پڑی۔تحریک انصاف کی حکومت نے میرٹ کی دھجیاں اُؑڑاتے ہوئے من پسند جونیئرز افسران کواعلیٰ عہدوں  پر تعینات کردیا ۔ حق دار سینئر افسران منہ دیکھتے رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے درجنوں جونیئرافسر وں کوسینئرعہدوں پرتعینات کردیا۔ گریڈ 19 کے افسر محمد مسعود مختار سیکرٹری آئی اینڈ سی سپیشل سیکرٹری ہیلتھ میاں شکیل احمد اور محمد خان رانجھا کو گریڈ 20 کی سیٹ پر تعینات کر دیا گیا ۔گریڈ 19 کے عثمان معظم ،سیکرٹری جنگلات آصف ٹمن،ڈاکٹر ساجد چوہان،عثمان احمد چودھری اور آصف بلال لودھی بھی گریڈ 20 کی سیٹ پر قابض ہیں۔ پنجاب میں گریڈ 18 کے 15 افسر ڈپٹی کمشنر تعینات ہیں۔

افسران میں ڈی سی ننکانہ منصور احمد ،ڈی سی گجرات خرم شہزاد ،ڈی سی نارووال وحیداصغر اور ڈی سی منڈی بہاؤالدین وسیم اظہر بھی جونیئر افسر ہیں۔ڈی سی حافظ آباد نوید شہزاد مرزا ،ڈی سی راولپنڈی عمر جہانگیر ،ڈی سی جہلم سیف انور جپہ اور ڈی سی چکوال عبدالستار بھی گریڈ 18 کے افسر ہیں۔ڈی سی خوشاب ارشد منظور ،ڈی سی بھکر وقاص رشید ،ڈی سی ٹوبہ احمد خاور شہزاد اور ڈی سی وہاڑی عرفان کاٹھیا بھی گریڈ 18 کے افسر ہیں۔ڈی سی پاکپتن احمد کمال مان ،ڈی سی بہاولپور شوذب سعید،ڈی سی رحیم یارخان جمیل احمد جمیل اور ڈی سی ڈیرہ غازی خان اقبال مظہر بھی جونیئر افسر ہیں ۔ڈی سی لیہ بابر بشیر ،ڈی سی راجن پور الطاف بلوچ گریڈ 18 کے افسر ہیں ۔

ڈی سی چنیوٹ امان انور قدوائی ،ڈی پی او چکوال عادل میمن جونیئر افسر جبکہ ڈی پی او جہلم مصطفی تنویر ،ڈی پی او خوشاب عبادت نثاربڑی سیٹ پر تعینات ہیں۔ڈی پی اومیانوالی ممتاز احمد میو گریڈ 18 کے افسر ہونے کے باوجود گریڈ 19 میں تعینات ہیں۔ڈی پی او خانیوال محمد معصوم ،ڈی پی او لودھراں جمیل ظفر بھی جونیئر افسر ہیں۔ڈی پی او ساہیوال محمد علی ضیا ،ڈی پی او پاکپتن فاریہ محمود گریڈ 18 کی افسر ہیں ۔ڈی پی اوبہاولپور امیر تیمور ،ڈی پی اوبہاولنگر عمارہ اطہر بھی گریڈ 19 میں تعینات ہیں ۔ڈی پی او ڈی جی خان آصف نذیر،ڈی پی اولیہ رانا طاہر رحمان ،ڈی پی او راجن پور ہارون رشید اور ڈی پی او ننکانہ اسماعیل کھاڑک بھی جونیئر افسر ہیں۔

ڈی پی او منڈی بہاوالدین ناصر سیال گریڈ 18 کے افسر سینئر سیٹ پر تعینات ہیں ۔گریڈ 20 کے آر پی او راولپنڈی فیاض احمد دیو گریڈ 21 کی سیٹ پر تعینات ہیں۔گریڈ 20 کے افسر آر پی او فیصل آباد غلام محمود ڈوگر گریڈ 21 کی سیٹ پر تعینات ہیں۔ گریڈ 20 کے افسر آر پی او ملتان وسیم سیال گریڈ 21 کی سیٹ پر تعینات ہیں ۔گریڈ 20 کے افسر آر پی او گوجرانوالہ طارق عباس قریشی گریڈ 21 کی سیٹ پربراجمان ہیں

Sughra Afzal

Content Writer