ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریسکیو کی گاڑیوں کی خریداری میں ڈیڑھ ارب روپے کے گھپلے کا انکشاف

ریسکیو کی گاڑیوں کی خریداری میں ڈیڑھ ارب روپے کے گھپلے کا انکشاف
کیپشن: City42 - Rescue 1122
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ ): تحریک انصاف نے ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کی گاڑیوں کی خریداری میں مبینہ گھپلوں کیخلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کرا دی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے ڈاکٹر مراد راس کی جانب سے جمع کرائی گئی، تحریک التوائے کار میں کہا گیا ہے کہ ڈبل ون ڈبل ٹو کی گاڑیوں میں ڈیڑھ ارب روپے کے مبینہ گھپلے سامنے آئے ہیں۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے ڈی جی ریسکیو اور انتظامیہ کے خلاف چارج شیٹ بھی جاری کی ہے۔ جس میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں اور خلاف قانون اقدامات اور من پسند کمپنیوں کو نوازنے سے متعلق معاملات سامنے لائے گئے ہیں۔

 تحریک التوائے کار میں کہا گیا ہے کہ ڈی جی ریسیکو نے حکومتی ہائی پاور کمیٹی کی منظور شدہ ایمبولینس کو مسترد کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا نام استعمال کر کے میرٹ کے برعکس اقدامات کیے جا رہے ہیں جبکہ چارج شیٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوا دی گئی ہے۔