شیرا کوٹ کے مکھن ہوٹل میں معمولی تنازع 2 افراد کی زندگی نگل گیا

شیرا کوٹ کے مکھن ہوٹل میں معمولی تنازع 2 افراد کی زندگی نگل گیا
کیپشن: City42 - Sherakot firing incident
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری): شیراکوٹ میں دو گروپوں کے تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے، تصادم ہوٹل سے  جلدی کھانا نہ ملنے کی وجہ سے پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق شیرا کوٹ میں واقعہ مکھن ہوٹل سے امجد بھٹی گروپ کے لوگ کھانا لینے گئے۔ کھانا پہلے نہ دینے پر تصادم ہو گیا اور فائرنگ کے نتیجے میں ہوٹل مالک کے 2 بھائی میاں افضل اور میاں ابرار جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک راہگیر ندیم امین سمیت امجد بھٹی گروپ کے 4 افراد زخمی ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ،جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ مقتولین کی لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے میو ہسپتال مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔

ایس پی اقبال ٹاؤن عمر فاروق کا کہناتھا کہ پولیس نے جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کر لیے ہیں،مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔