ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یہ بالی وڈ والی پلاسٹک سرجری نہیں: محمد احمد نے پروسیجر پر وضاحت پیش کردی

یہ بالی وڈ والی پلاسٹک سرجری نہیں: محمد احمد نے پروسیجر پر وضاحت پیش کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان کے سینئر اداکار محمد احمد نے اپنے چہرے پر کیے جانے والے پروسیجر کے حوالے سے وضاحت پیش کی ہے۔

ایک صارف نے محمد احمد کی ویڈیو پر کمنٹ کیا تھا کہ جناب احمد صاحب، آپ جیسے ہیں ویسے ہی اچھے لگتے ہیں تو پھر یہ پروسیجر کیوں کروارہے ہیں؟

اس کے جواب میں محمد احمد نے کہا فیس لفٹ سے خود کو نہیں بدل رہا، بہتر ورژن نظر آنا چاہتا ہوں۔

سینئر اداکار نے کہا کہ میں خود کو تبدیل نہیں کر رہا بلکہ ایک معمولی طریقہ کار کے ذریعے اپنی بہتر شکل دکھانا چاہتا ہوں۔ 

انہوں نے واضح کیا کہ یہ کوئی ’بالی وڈ‘ طرز کی پلاسٹک سرجری نہیں ہے، بے فکر رہیں۔

https://www.geonewsurdu.tv/assets//uploads/updates/2026-08-12/439897_1834773_updates.png

Ansa Awais

Content Writer