ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ مواصلات و تعمیرات پنجاب کا  جدید سائن ایج ڈیزائن متعارف کرانے کا فیصلہ

محکمہ مواصلات و تعمیرات پنجاب کا  جدید سائن ایج ڈیزائن متعارف کرانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

   راؤ دلشاد:محکمہ مواصلات و تعمیرات (سی اینڈ ڈبلیو) پنجاب نے صوبے بھر کی سڑکوں کے لیے جدید اور بین الاقوامی معیار کی سائن ایج ڈیزائن کرنے کا آغاز کر دیا ہے.

صوبائی وزیر مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت محکمہ سی اینڈ ڈبلیو میں سائن ایج ڈیزائن سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں مجوزہ ڈیزائنز اور منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں صوبائی وزیر نے زیبرا کراسنگ، اسکول زون، رفتار کی حد، ’’آہستہ چلیں‘‘، سمت کی نشاندہی اور دیگر ضروری ٹریفک سائنز نمایاں انداز میں نصب کرنے کی ہدایت دی۔

ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ بین الاقوامی معیار کی جدید سائن ایج شہریوں کو دورانِ سفر بہتر رہنمائی فراہم کرے گی، حادثات کے امکانات میں کمی لائے گی اور ٹریفک قوانین پر مؤثر عملدرآمد کے ساتھ روڈ سیفٹی کو فروغ دے گی۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ٹریفک سائنز پر عمل کریں اور ٹریفک قوانین کی پابندی کو یقینی بنائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سائن ایج کی بہتری محفوظ، منظم اور خوبصورت پنجاب کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوگی۔