ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد میں کل تمام تفریحی مقامات عوام کیلئے بند رہینگے؛ نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد میں کل تمام تفریحی مقامات عوام کیلئے بند رہینگے؛ نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : اسلام آباد میں بدھ 13 اگست کو تمام تفریحی مقامات عوام کے لیے بند رہیں گے۔

وفاقی دارالحکومت کی ضلع انتظامیہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، جس کے تحت یوم آزادی سے ایک روز قبل بدھ 13 اگست کو تمام تفریحی مقامات عوام کے لیے بند رہیں گے۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق  کل (بدھ) لیک ویو پارک، شکر پڑیاں اور مونو منومنٹ بھی عوام کیلیے بند رہیں گے۔ اس کے علاوہ ضلع انتظامیہ نے 13 اگست کو تمام ہائیکنگ ٹریل بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے ہائیکنگ ٹریک بند کرنے کی وجہ سیکیورٹی اقدامات بتائی گئی ہے جب کہ شہریوں کو متبادل تفریحی منصوبہ بندی کرنے کی ہدایت کی ہے۔