ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ؛ پولیس کی کارروائیاں، 2 ملزم گرفتار

لاہور ؛ پولیس کی کارروائیاں، 2 ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42 : لاہور کے علاقوں شفیق آباد اور کوٹ لکھپت میں کی جانے والی کارروائیوں میں خواتین سے زیادتی میں ملوث دو ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا ۔ 

شفیق آباد پولیس نے کارروائی کے دوران شادی شدہ خاتون کو ہراساں اور زیادتی کی کوشش کرنے والا اوباش ملزم گرفتار کرلیا۔ ملزم خاوند کی غیر موجودگی میں خاتون کو تنگ کرتا اور بلیک کر کے نقد رقم بٹورتا تھا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ملزم اشفاق کو گرفتار کر لیا۔ 

ایس پی سٹی بلال احمد کا کہناہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بروقت کاروائی اور اوباش ملزم کی گرفتاری پر ایس ایچ او شفیق آباد  اور ٹیم کو شاباش دی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو ہراساں اور تنگ کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی ہے۔ 

دوسری جانب کوٹ لکھپت  میں خاتون سے زیادتی میں ملوث ملزم کو بھی چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا گیا۔ کوٹ لکھپت پولیس نے ملزم کو ہیومن انٹیلی سے ٹریس کر بابا فرید کالونی سے گرفتار کیا۔ 

خاتون سے زیادتی کے متعلق تھانہ کوٹ لکھپت میں درخواست موصول ہوئی تھی۔ جس کے بعد ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے ملزم کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دی۔ 

ترجمان پولیس کے مطابق ملزم کیخلاف تھانہ کوٹ لکھپت مقدمہ نمبر 4679/25 درج ہے، ملزم نے خاتون کو گھر میں اکیلی دیکھ کر زبردستی ذیادتی کی اور موقع  سے فرار ہو گیا، ملزم باہو متاثرہ خاتون کا رشتہ دار ہے اور اکثر اوقات گھر آتا رہتا تھا۔ 

 ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہناہے کہ متاثرہ خاتون کو مکمل قانونی و طبی مدد فراہم کی جا رہی ہے۔ زیادتی جیسے گھناونے جرائم میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔