سٹی 42 : شہر لاہور میں کمرشل گاڑیاں گن پوائنٹ پر چھیننے اور چرانے کی وارداتیں جاری ہیں، رواں سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران 10 کمرشل گاڑیاں اسلحہ کی نوک پر چھینی گئیں، 534 کمرشل گاڑیاں چور لے اُڑے ۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق ماڈل ٹاؤن ڈویژن سے 7، کینٹ ڈویژن سے 2، سٹی ڈویژن سے ایک کمرشل گاڑی چھینی گئی، کمرشل گاڑیاں چوری ہونے کی وارداتوں میں سٹی ڈویژن 128 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، صدر ڈویژن کمرشل گاڑیاں چوری ہونے کی 118 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن کمرشل گاڑیاں چوری ہونے کے 80 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ اس کے علاوہ سول لائنز ڈویژن سے 72، کینٹ ڈویژن سے 70 کمرشل گاڑیاں چوری ہوئیں، جبکہ اقبال ٹاؤن ڈویژن میں کمرشل گاڑیاں چوری ہونے کی 66 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔
کمرشل گاڑیوں میں بس، ٹرک، ویگن، پک اپ، رکشہ اور دیگر لوڈر گاڑیاں شامل ہیں ۔