سٹی 42 : انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ہوئی ہے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 3 پیسے کی کمی ہوئی۔ انٹربینک میں ڈالر 282.45 روپے سے کم ہوکر 282.42 روپے پر بند ہوا ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 284.90 روپے پر برقرار رہا۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 1.05 روپے سستا ہوکر 331.10 روپے، برطانوی پاؤنڈ 43 پیسے کمی کے بعد 383.21 روپے، یو اے ای درہم 5 پیسے کمی سے 77.55 روپے، جبکہ سعودی ریال 3 پیسے کمی سے 75.85 روپے پر آگیا ۔