ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف گلوکارعاطف اسلم کے والد انتقال کرگئے

معروف گلوکارعاطف اسلم کے والد انتقال کرگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پاکستان کے نامور گلوکار عاطف اسلم کے والد چوہدری محمد اسلم طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق  مرحوم کی عمر 77 سال تھی اور وہ کچھ عرصے سے بیماری کے باعث علیل تھے۔چوہدری محمد اسلم کی نماز جنازہ آج شام 5 بج کر 15 منٹ پر لاہور کے علاقے ویلنشیا ٹاؤن میں ادا کی جائے گی۔

افسوسناک خبر پر شوبز انڈسٹری اور گلوکار کے مداحوں نے اظہار تعزیت کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔