ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیل فلسطینی عوام کی نسل کشی کر رہا ہے: پریانکا گاندھی

اسرائیل فلسطینی عوام کی نسل کشی کر رہا ہے: پریانکا گاندھی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک :بھارت کی سیاسی جماعت کانگریس کی جنرل سیکریٹری پریانکا گاندھی نے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیل فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی کر رہا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ اس سنگین صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے۔

اپنے ایک بیان میں پریانکا گاندھی نے کہا ہ اسرائیل 60 ہزار سے زیادہ افراد کا قتل کرچکاجس میں 18ہزار 4 سو 30 بچے شامل ہیں۔ اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے سیکڑوں بچوں سمیت کئی افراد غذائی قلت سے مر رہے ہیں۔

پریانکا گاندھی کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ان جرائم پر خاموشی اور اس پر کارروائی نہ ہونا بذات خود ایک جرم ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ یہ شرمناک ہے کہ اسرائیل غزہ پر تباہی مسلط کر رہا ہے اور بھارتی حکومت خاموش ہے۔