سٹی42: پاکستان ریلوے کی متعدد ٹرینوں کے شیڈول میں شدید تاخیر کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ پاکستان ریلوے کے مطابق لاہور سے روانہ ہونے والی متعدد ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوئیں جبکہ ایک ٹرین کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی ایکسپریس لاہور سے 6 بجے روانگی تھی، مگر 45 منٹ کی تاخیر سے روانہ ہوئی۔ملت ایکسپریس فیصل آباد سے روانہ ہونے والی یہ ٹرین 2 گھنٹے 25 منٹ تاخیر کا شکار ہوئی۔
شاہ حسین ایکسپریس لاہور سے کراچی جانے والی شاہ حسین ایکسپریس کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔
منسوخ شدہ شاہ حسین ایکسپریس کے مسافروں کو آج رات گرین لائن ایکسپریس میں ایڈجسٹ کیا جائے گا، جو اپنے مقررہ وقت رات 8 بج کر 50 منٹ پر کراچی کے لیے روانہ ہوگی۔ریلوے حکام نے شاہ حسین ایکسپریس کے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ روانگی سے کم از کم 1 گھنٹہ قبل ریلوے اسٹیشن پر پہنچ جائیں تاکہ ایڈجسٹمنٹ کا عمل بروقت مکمل کیا جا سکے۔