ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں رائٹ مینجمنٹ پولیس کو مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ

 پنجاب میں رائٹ مینجمنٹ پولیس کو مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: پنجاب میں رائٹ مینجمنٹ پولیس کو مضبوط کرنے کا فیصلہ، رائٹ مینجمنٹ پولیس کیلئے گھوڑے اور کتے خریدے جائیں گے۔

دھرنوں پرقابو پانے کیلئے2واٹرکینن،1 آرمڈ وہیکل خریدی جائےگی، ابتدائی طور پر بیلجیم میلا نائےنسل کے8 کتے 50 لاکھ میں خریدے جائیں گے۔

پولیس حکام کے مطابق 6اچھی نسل کے گھوڑے 50لاکھ مالیت سے خریدے جائیں گے،کتے اور گھوڑے کے بچے خریدکر ماہر ٹرینر سے تربیت کروائی جائےگی۔

احتجاجوں ،دھرنوں میں ضرورت کے مطابق گھوڑوں ،کتوں کا استعمال کیا جائیگا، لاہور ،راولپنڈی کیلئے رائٹ مینجمنٹ پولیس 2واٹر کینن ،1آرمڈ وہیکل خریدے گی۔

اینٹی رائٹ فورس کے پاس بھی واٹرکیننز اور آرمڈ وہیکلز موجود ہیں ،رواں سال جلد جانوروں ،گاڑیوں کی خریداری کیلئے اشتہار جاری کئے جائیں گے۔