اسرار خان : غالب مارکیٹ پولیس کا مساج سینٹر پر چھاپہ ، تین خواتین سمیت سات افراد کو دھر لیاگیا۔
پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر گرومانگٹ روڈ پر واقع ایسٹرن لاؤنج مساج سینٹر میں چھاپہ مارا گیا۔ تین خواتین سمیت سات افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان میں کفیل، فیصل، حسن ، عبدالباسط اوردیگرشامل ہیں۔ گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔